وفاقی آئینی عدالت میں تمباکو ڈیلرز پر عائد سیس کے خلاف کیس کی سماعت 24 نومبر (کل)کو ہوگی

اتوار 23 نومبر 2025 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2025ء) وفاقی آئینی عدالت میں صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تمباکو ڈیلرز پر عائد سیس (cess) سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت پیر 24 نومبر کو ہوگی ۔یہ معاملہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس1968 کے سیکشن 9 کی تشریح سے متعلق ہے۔ابتدائی طور پر پشاور ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن میں تمباکو ڈیلرز پر عائد سیس کو چیلنج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ نے معاملہ نمٹاتے ہوئے اسے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کو بطور نمائندگی ارسال کرنے اور دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف CPLA 915-L/2021 کے ذریعے اپیل دائر کی گئی ہے۔سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے سعداللہ میاں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ پیش ہوں گے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا بھی عدالت کی معاونت کریں گے۔وفاقی آئینی عدالت میں یہ کیس تمباکو صنعت سے متعلق ریگولیٹری دائرہ اختیار اور سیس کی آئینی حیثیت کا اہم تعین کرے گا۔