حلقہ این اے 96 میں (ن) لیگ کو فتح دلا کر عزت افزائی کر نیوالے عوام کے مطالبات پورے کریں گے، طلال چوہدری

پیر 24 نومبر 2025 17:32

حلقہ این اے 96 میں (ن) لیگ کو فتح دلا کر عزت افزائی کر نیوالے عوام کے مطالبات ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2025ء) وزیر مملکت داخلہ و اینٹی نارکوٹکس سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 96 میں ن لیگ کو فتح دلا کر عزت افزائی کر نیوالے عوام کے مطالبات پورے کریں گے۔حلقہ این اے 96 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی یقینی فتح پر آبائی گاؤں 65 گ ب فیصل آباد وکٹری سپیچ دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہ میں حلقہ کے عوام کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مسلم لیگ ن اور بلال بدر چوہدری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

جڑانوالہ کی عوام نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت، گورنس، پالیسیوں، فیصلوں اور کاموں پر اعتماد کرتے ہوئے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ حلقہ کے عوام، سیاسی، سماجی اور ذات برادری کی قیادتوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مسلم لیگ ن اور بلال بدر چوہدری کو فتح دلا کر ہماری عزت افزائی کی۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز میری لیڈر اور بہن ہے۔ مجھے کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹائے گئی۔ حلقہ جڑانوالہ کی عوام کے مطالبات کو پورا کرواؤں گا۔ جیت بے شک میرے بھائی کی ہوئی ہے لیکن یہ سیٹ میاں نواز شریف کی ہے۔ گزشتہ الیکشن میں جو سیٹ مجھے نہیں ملی تھی اب میرے بھائی کو ملی ہے۔ہم کچھ بھی سہی پر لوٹے نہیں ہیں۔