پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن 3 دسمبر بدھ کو منایا جا ئے گا

منگل 2 دسمبر 2025 18:22

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن 3 دسمبر بدھ کو منایا جا ئے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے اس روز حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میںمنعقدہ تقاریب میںخصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے گا ایک غیر سرکاری تنظیم کے اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تمام آبادی میں20فیصد سے زائد لوگ جسمانی معذوری کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ہدایت پر 1982ء سے منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری جنرل اسمبلی نے دی تھی۔