باغ کی سیاست ایک بار پھر گرم، بریگیڈیئر (ر) محمد خان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا امکان

پیر 15 دسمبر 2025 13:16

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2025ء) باغ کی سیاست ایک بار پھر گرم، بریگیڈیئر (ر) محمد خان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا امکان ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے مایا ناز فوجی آفیسر دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان نے اپنے آبائی حلقہ وسطی باغ سے سیاسی طوفانی دورے شروع کر دیئے جگہ جگہ پر تپاک استقبال و پذیرائی بریگیڈیئر ر محمد خان جو وسطی باغ کے سب سے بڑے قبیلے نارمہ راجپوت قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں پسماندہ علاقے سے اپنی محنت کے بل پوتے پرپاک فوج کے اعلی عہدے تک پہنچے آپ دفاعی تجزیہ نگار کالم نگار مختلف فورم پر مذاکرہ اخبارات میں اردو انگریزی میں تواتر کیساتھ ریاستی قومی بین الاقوامی حالت حاضرہ پر آپکی تحریریں شائع ہوتی ہیں آپ اسلامی یونیورسٹی میں پروفیسر سیاسیات میں ماسٹر بھی کررکھا بڑے دور اندیش تحمل فہم و فراست فطین خوشاخلاق اور خاص بات بے داغ ماضی و حال ہر حلقے میں غیر متنازعہ شخصیت کے طور جانے جاتے ہیں آپ نے باوقار آرمی ملازمت کی ریٹائرڈ منٹ کے بعد ممبر پبلک سروس کمیشن رہے مگر جلد یہ جگہ چھوڑ کر وزیٹنگ لیکچر کے علاوہ پاکستان کی بڑی یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہوئے آزاد کشمیر کی مروجہ سیاست بالخصوص باغ میں بھی قبائلی سطح کی سیاست ہے آپ کا قبیلہ حلقہ وسطی باغ میں سب سے بڑا ووٹ بینک رکھتا ہے یہی وجہ کے اس حلقے میں آپ کے ہی قبیلے کے نامور لوگوں جن میں راجہ محمد سبیل خان مرحوم راجہ محمد رفیق خان مرحوم عبدالرشید ترابی کرنل ر راجہ محمد نسیم مرحوم جو سابق وزیر تعمیرات رہ چکے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک طاقتور نام تاریخ کا حصہ بن گیا کامیاب ہوئے ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر محمد خان پاکستان مسلم لیگ نواز میں شامل ہو سکتے ہیں ابھی تک انھوں نے جہاں جہاں وزٹ کیا عوام نے بھرپور تائید و حمایت کی ہے امکان ہے وہ جلد اپنا سیاسی اعلان کریں گے امکانات یہ بھی ہیں کہ مسلم لیگ حلقہ وسطی باغ میں ان کی بڑی برادری کا ووٹ بینک کے مد نظر اور غیر متنازعہ ہونے کی صورت آئندہ الیکشن میں اتارنے کاارادہ رکھتی ہے جبکہ ان کے اپنے ریسورس یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ کامیابی کے بعد وزیراعظم کے مضبوط امیدوار کے طور سامنے آسکتے ہیں کیونکہ ان کی زبان و کلام میں شائستگی نیا عزم ولولہ پھرتی دور اندیشی پھر یہ کے پاکستانی ٹی وی چینل ہوں ریڈیو پروگرام ہر فوم میں ان کا تجزیہ موضوعات پر مدلل مدبرانہ گفتگو سے ہر سننے والا متاثر ہوتا ہے -