فیصل ممتاز راٹھور سے آزاد کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد طارق بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
جمعہ 19 دسمبر 2025 18:24
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وفد نے وزیراعظم کو وکلا برادری کو درپیش مختلف مسائل اور بار کونسل سے متعلق اہم امور سے آگاہ کیا۔ وفد نے بار کونسل کی مستقل مکانیت کے قیام، وکلا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے مؤثر نفاذ، بار کونسل کی گرانٹ اِن ایڈ میں اضافے، ضلع حویلی میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام، تحصیل دھیرکوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس اور تحصیل برنالہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ وفد نے مختلف ٹربیونلز میں وکلا کی تعیناتی نہ کیے جانے، سرکاری سطح پر تعینات لاء افسران کے طریقہ کار اور وکلا کی نمائندگی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ بار کونسل کے نمائندگان نے اس امر پر زور دیا کہ وکلا کو درپیش انتظامی و پیشہ ورانہ مسائل کے حل سے انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے بار کونسل کے وفد کی تمام تجاویز اور مطالبات کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلا برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وکلا برادری عدالتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا حل انصاف کی بروقت اور شفاف فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بار کونسل کی مکانیت، جوڈیشل کمپلیکسز کے قیام اور وکلا کے تحفظ سے متعلق معاملات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے حکومت بار کونسل کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.