مسلم لیگ فنکشنل کی ایم ایس ایف سندھ کے صدرسمیت80 نوجوانوں کے خلاف سانگھڑ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی شدیدمذمت

�ماعت کے نوجوان اعلی حضرت پیر صاحب پگارا کے واضح احکامات کے مطابق کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتے اور کارکنان خود کو اکیلا نہیں سمجھیں،سردار عبدالرحیم

اتوار 4 جنوری 2026 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2026ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے ایم ایس ایف سندھ کے صدر محسن قادر ہنگورو سمیت 80 نوجوانوں کے خلاف سانگھڑ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حر جماعت کے نوجوان اعلی حضرت پیر صاحب پگارا کے واضح احکامات کے مطابق کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتے اور کارکنان خود کو اکیلا نہیں سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ سانگھڑ خصوصا حر جماعت جو گڑھ اور ایک پرامن علاقہ ہے مگر پیپلز پارٹی سے وابستہ عناصر جان بوجھ کر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے بلاجواز واویلا کر رہے ہیں۔سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل بچو بادشاہ چوک پر پیر صاحب پگارا کے صاحبزادے سید محمد راشد شاہ راشدی کی آمد کے موقع پر ایم ایس ایف کے صوبائی صدر محسن قادر ہنگورو، سانگھڑ کے آرگنائزر اصغر مری اور دیگر نوجوانوں نے ایک استقبالی کیمپ قائم کیا، جہاں تاریخی اور پرامن استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جسے مخالفین ہضم نہیں کر پا رہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے اور پولیس کو سیاسی دبا میں لا کر بے گناہ ، معزز اور پرامن شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں ، جبکہ اصل جرائم پر قابو پانے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سانگھڑ کے پرامن ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ایس ایف کے رہنماں اور نوجوانوں کے خلاف درج جھوٹے اور من گھڑت مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں اور پولیس کو سیاسی انتقام کا آلہ کار بننے سے باز رکھا جائے ، بصورت دیگر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوامی سطح پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔