ہزارہ برادری کی جانب سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اپنا ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا
ہزارہ کلچر ڈے پر شہر کے بلدیہ ٹائون،قائد آباد،خواجہ اجمیر نگری سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جو کلاک ٹاور سی ویو کلفٹن پراختتام پذیر ہوئیں
پیر 5 جنوری 2026 04:00
(جاری ہے)
بلدیہ ٹائون میں ہزارہ ثقافتی پروگرام سے تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سید مصدق حسین بخاری ،صدر عبدالباسط خان تنولی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل وسیم احمد ترک نے خطاب کیا۔سی ویو کلفٹن پر ثقافتی پروگرام سے چیف آرگنائزر صوبہ ہزارہ خورشید ہزاروی اور آصف مغل اور ریلوے گرائونڈ کالا پل پر ثقافتی تقریب سے ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل سے کے رہنمائوں نواب زادہ صلاح الدین سعید،حاجی ابرار حسین،حاجی ذوالفقار علی خان تنولی،خان محمد تنولی،راشد محمود اعوان،آصف تنولی اور دیگر نے خطاب کیا۔
ہزارہ کلچر ڈے کے پروگراموں میں روایتی گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ہزارہ کمیونٹی کے افراد نے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے۔ان ثقافتی پروگراموں میں ہزارہ برادری کی ثقافتی نمائش، روایتی رقص، موسیقی، تقریریں اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔ہزارہ ثقافتی دن پر ان پروگراموں میں روایتی کھیل پیش کیا گیا۔مشہور ہزارہ کے گلوکاروں یاسر کشمیری،بشیر گجر ہزارہ، یوسف ہزارہ،اعظم ہزارہ سمیت دیگر نے ثقافتی گیت گائے۔جس پر شرکا نے ان گلوکاروں کو خوب داد دی۔ان پروگراموں میں موجود شرکا نے مختلف انداز میں ہزارہ ثقافت کو اجاگر کیا۔ثقافتی پروگراموں سے خطاب میں ہزارہ برادری کے رہنمائوں نے کہا کہ ہزارہ برادری ایک پرامن قوم ہے۔ہم وطن عزیزکی سلامتی اور ترقی میں اپنا کرادر ادا کرتے رہیں گے۔ہزارہ کا پیغام امن محبت اور بھائی چارگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنی ثقافت کا جشن منایا ہے۔ہم ہرسال ہزارہ کلچر ڈے منائیں گے۔ہمارامطالبہ ہے کہ حکومت فوری صوبہ ہزارہ کے قیام کا اعلان کرے ۔ہم صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.