پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا تیسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
تازہ ترین عالمی پاسپورٹ رینکنگ نے حکومت کی سفارتی کامیابیوں کے دعووں کی قلعی کھول دی
منگل 13 جنوری 2026 19:50
(جاری ہے)
جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں جن پر 188 ممالک میں بغیر ویزے کے جایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ برتری ایشیائی ممالک کے سیاسی استحکام، مضبوط سفارتی تعلقات اور عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔اگرچہ ایشیائی ممالک سرفہرست ہیں تاہم مجموعی طور پر یورپ کی بڑی تعداد ٹاپ رینکنگ میں شامل ہے۔ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان پاسپورٹس کے حامل افراد 186 ممالک تک بغیر ویزے کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔چوتھے نمبر پر مشترکہ طور پر 10 یورپی ممالک شامل ہیں جن میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز نمایاں ہیں۔ ان پاسپورٹس پر بغیر ویزے کے 185 ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہیمتحدہ عرب امارات (UAE) پانچویں نمبر پر آ گیا ہے اور اسے انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔2006 کے بعد یو اے ای نے 149 نئی ویزا فری منزلیں حاصل کیں اور 57 درجے بہتری کے ساتھ اوپر آیا۔ہینلے کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی مسلسل سفارتی سرگرمیوں اور ویزا پالیسی میں نرمی کا نتیجہ ہے۔رپورٹ میں مغربی ممالک کے لیے تشویش ناک رجحان بھی سامنے آیا ہے۔ برطانیہ کو گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اب یہ 182 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔اسی طرح امریکا بھی مسلسل نیچے آتا جا رہا ہے۔ رواں برس اس کا نمبر دسواں ہے اور اس کے پاسپورٹ پر 179 ممالک میں سفر کے لیے ویزے کے ضرورت نہیں ہے۔اس فہرست میں سب سے آخری نمبر 101 واں نمبر افغانستان کا ہے یعنی یہ سب سے کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔ جس پر صرف 24 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔افغانستان کے بعد شام اور عراق بالترتیب 100 اور 99 ویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 نمبر پر ہے۔مزید مقامی خبریں
-
مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، شیخ سعید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت ..
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے دل کے امراض میں کمی کے لیے سائنسی شواہد پر مبنی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ماہرِ امراضِ قلب
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.