سپریم کورٹ میں او جی ڈی سی ایل غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت
منگل 27 جنوری 2026 14:17
(جاری ہے)
جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ عوام وزرا سے نوکریاں تو مانگتے ہیں۔
اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دے تو سول سرونٹس ان پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہوتے۔نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر سول سرونٹس احکامات ماننے سے انکار کریں تو ان پر مشکلات آ جاتی ہیں، جبکہ او جی ڈی سی ایل میں اوور سٹاف بھرتیاں کی گئیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ہر سرکاری ادارے میں اوور بھرتیاں موجود ہیں اور پی آئی اے کا موازنہ دیگر بین الاقوامی ایئر لائنز سے کیا جانا چاہیے۔ نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ پی آئی اے میں اوور بھرتیوں کے باعث ہی نجکاری کی نوبت آئی۔سماعت کے دوران جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ جس وقت یہ بھرتیاں کی گئیں اس وقت احتساب کمیشن کا قانون موجود نہیں تھا جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ متعلقہ وفاقی وزیر اپنی سزا بھگت چکے ہیں، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا سزا پوری ہونا ہی کافی ہے؟نیب کے وکیل نے عدالت سے نظرِ ثانی درخواست خارج کر کے سابقہ فیصلہ برقرار رکھنے کی استدعا کی۔ اس موقع پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ سزا کا ایک داغ تو باقی رہتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت کے لیے کیس ملتوی کرتے ہوئے وکلاکو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی سفارتکاری کی ایک اور کامیابی، پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ کا 'پراجیکٹ فریڈم' روکنے کا اعلان
-
اب پاکستان سے گاڑیاں باہر جائیں گی! ملین ڈالرز کمانے کیلئے دبئی طرز کا 'درآمد، مرمت، برآمد' فارمولہ تجویز
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.