جامعہ دارالہدیٰ نوشہرہ میں دستار فضیلت کانفرنس ،30 حفاظ و قراء کی دستار بندی

منگل 27 جنوری 2026 19:35

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2026ء) جامعہ دارالہدیٰ نوشہرہ میں دسواں سالانہ علمی،روحانی، اصلاحی اجتماع بسلسلہ دستار فضیلت کانفرنس میں 30 حفاظ و قراء کی اکابرین امت کے دست مبارک سے دستار بندی ہوئی۔اس بابرکت تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی اور یہ عظیم الشان تقریب دوحصوں پر مشتمل تھا پہلے حصے میں طلباء کرام نے اپنے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے نشست میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علماء کرام نے اپنے قیمتی نصائح اور حالات حاضرہ،اسلامی معاشرے کا قیام،طلباء کے کردار،مدارس دینیہ کی خدمات اور نوجوان نسل کی تربیت،امت مسلمہ کا زوال اور بہترین رہنمائی جیسے اہم موضوعات پر پر مغز خطابات کئے اور اس عظیم الشان وپروقار تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر استاذ العلماء شیخ الحدیث مولانا انوار الحق حقانی، جانشین امام الزاہدین پیر طریقت مولانا قاضی ارشد الحسینی،شیخ الحدیث مولاناومہتمم جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالا نوشہرہ مولاناسید نثار اللہ باچاصاحب،شیخ التجوید مولانا قاری عمر علی المدنی،مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا قاضی جنید رشید،امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان مردقلندر مولانا قاری اکرام الحق،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ، پیر طریقت رہبر شریعت مولانا فضل رفیق باچا،شارح مسلم شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی،اضاخیل باچا کے جانشین پیر طریقت مولانا منیب اللہ باچا، جامعہ اسلامیہ بانڈہ شیخ اسماعیل تارو جبہ کے مہتمم پیر طریقت مولانا میاں ولی جان حقانی صاحب،اہلسنت والجماعت ضلع نوشہرہ کے امیر مولانا قاری سید عابد شاہ صاحب،جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے ترجمان شیخ الحدیث مولانا عرفان الحق حقانی،جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر مولانا تاج قادر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نوشہرہ کے امیر مولانا قاری اسلم صاحب، مفتی فرید کے خلیفہ مجاز مولانا پیراحسان الکریم،جانشین شہ ید اسلام مولانا خزیمہ سمیع الحق، استاد العلماء مولانا لقمان الحق حقانی،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عمران،مدرسہ دارالقرآن کشتی پل نوشہرہ کینٹ کے مہتمم قاری ظہور احمد، قاری قائد احمد،مفتی ڈاکٹر شوکت اللہ،نوشہرہ کینٹ کے خطیب اعلیٰ مولانا قاضی خلیل الرحمن،جامعہ الامہ کے مہتمم مولانا محمد الیاس،جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالا کے نائب مہتمم مولانا سید انوار اللہ باچا،مدرسہ انوار القرآن آمان گڑھ کے مہتمم مولانا قاری مرادعلی حقانی،پیر سباق خانقاہ کے روح رواں مولانا فقیر احمد،جامعہ دارالعلوم نوشہرہ کے مہتمم مولانا مفتی اجمل غنی، جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے استاد قاری محمد زاہد،جامعہ ابو ہریرکے شیخ الحدیث مولاناقاری عبدالحلیم،جامعہ دارالسلام بنوں، اسلام آباد سے مولانا سید حیدر شاہ باچااورجامعہ ام القرٰی کاکا صاحب کے مہتمم مولانا امجد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملک بھر کے جید علماء کرام مشائخ عظام، مصلحین امت، زعمائے ملت، قراء کرام شعراء عظام مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت علاقہ بھر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جامعہ کے نائب مدیر قاری فضل الرحمن نے تقریب کے آخر میں اجتماع میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، مدیر جامعہ مولانا قاری شمس الرحمن اور اکابرین علماء کرام کی دست مبارک سے طلباء کرام کی دستار بندی ہوئی اور آخر میں پیر طریقت مولانا قاضی ارشد الحسینی صاحب کی دعا سے تقریب اختتام پذیر ہوئی۔