چ*پاکستان کی پہلی فی میل کیوبسٹروناٹ (Kubestronaut) بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

بدھ 11 فروری 2026 20:15

۱کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2026ء) بلوچستان سے پاکستان کی پہلی فی میل کیوبسٹروناٹ کا تاریخی اعزازبلوچستان سے تعلق رکھنے والی لائبہ جہانگیر نے پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قائم کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی فی میل کیوبسٹروناٹ (Kubestronaut) بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کوئٹہ۔ لائبہ جہانگیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں AI Operations (AIOps) اور Cloud Native Computing Foundation (CNCF) کے تمام عالمی سرٹیفیکیشنز KCNA، CKA، CKAD، CKS اور KCSA کامیابی سے مکمل کیے، جو Kubernetes کے مکمل ایکو سسٹم میں مہارت کی اعلی ترین مثال ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں صرف تقریبا 2700 ماہرین اس اعزاز کے حامل ہیں، جس کی وجہ سے Kubestronaut کو Cloud، DevOps Engineering، Cybersecurity اور SRE جیسے جدید شعبوں میں عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔بلوچستان سے عالمی ٹیک برادری تک کا سفر ثابت کرتا ہے کہ معیاری تعلیم، درست رہنمائی اور مضبوط عزم کے ساتھ کسی بھی خطے سے عالمی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کامیابی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہترین تعلیمی و تربیتی ادارے نے کلیدی کردار ادا کیا۔یہ اعزاز نہ صرف لائبہ جہانگیر کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان، بلوچستان اور خواتین کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک روشن مثال بھی ہی