پی ٹی آئی اب این آراو کیلئے مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے جبکہ ان کے دورمیں فرعونیت عروج پر تھی
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاسی ڈرامہ ان کی اپنی میڈیکل رپورٹس نے بےنقاب کر دیا، بانی نے سیاسی مخالفین کوانتقام کا نشانہ بنایا، آج خود ریلیف کے متلاشی ہیں۔ عظمٰی بخاری
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 18 فروری 2026
21:20
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے رقم براہِ راست اے ٹی ایم یا بینک سینٹرز سے وصول کی جا سکتی ہے اور کسی بھی غیر قانونی مطالبے یا چارج کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔
اس سلسلے میں اب تک تین مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ 10 مارچ تک پوری پنجاب میں کارڈز کی ترسیل مکمل کر دی جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے چیف منسٹر مریم نواز کا پیغام بھی عوام تک پہنچایا کہ امداد ہر خاندان تک عزت نفس کے ساتھ پہنچائی جائے گی۔ کسی بھی جگہ بھیڑ بھاڑ یا غیر ضروری اجتماع کے ذریعے رقم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہر حق دار کو بلا رکاوٹ اس کا حق پہنچایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں معاون خصوصی سلمی بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے دوران ہر تحصیل میں مفت افطاری کے دسترخوان منظم کیے گئے ہیں، جہاں تقریباً روزانہ ہر تحصیل میں 2 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔مخیر حضرات نے بھی بھرپور حصہ لیا ہے اور چیف منسٹر نے ان کی شراکت کو سراہا ہے۔ رمضان کے بعد ایسے تمام افراد کو جو عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئے، سرٹیفیکیٹ اور اعزازات دیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ کارڈ کے حصول اور ہیلپ لائن کے استعمال میں کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے اور ذخیرہ اندوزی یا قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہ دی جائے۔ ہر حق دار کو اس ماہ رمضان میں اپنے 10 ہزار روپے کا حق بلا رکاوٹ پہنچنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں قوانین پر مکمل عمل درآمد کروا رہی ہے تاکہ حق داروں تک امداد محفوظ اور شفاف طریقے سے پہنچے۔اس موقع پر معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام سہولت بازاروں کو رمضان سہولت بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے بھی سہولت بازاروں سے خریداری کر سکتے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں 17 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز کو نگہبان رمضان کارڈ سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ سلمیٰ بٹ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منیارٹی کارڈ کی رقم 3,500 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دی گئی ہے۔ اب تک 7 لاکھ سے زائد نگہبان رمضان کارڈ مستحقین تک پہنچائے جا چکے ہیں، جبکہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے بھی رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں رمضان کنٹرول رومز فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ قیمتوں اور فراہمی کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔ مسیح برادری میں بھی ایک لاکھ 57 ہزار نگہبان رمضان کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔جیلانی پارک میں منعقد ہونے والے تین روزہ رمضان بچت بازار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 3 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی، اور تین دنوں کے دوران 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے اس رمضان بچت بازار سے استفادہ کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اب این آر او لینے کے لیے مختلف حیلے بہانے کر رہے ہیں۔ جنہوں نے اپنے دورِ حکومت میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا، آج وہ خود ریلیف کے متلاشی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے جب بھی کوئی پیغام آتا ہے تو وہ فساد، فتنہ اور ریاست سے ٹکراؤ کا ہی آتا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں جب ان کی فرعونیت عروج پر تھی، انسانی حقوق پامال ہو رہے تھے اور سیاسی مخالفین کی بیماریوں تک کا تمسخر اڑایا جا رہا تھا، تو آج انسانی حقوق کے چیمپئن بننے والے مختلف ممالک کے کپتان اس وقت کہاں سوئے ہوئے تھے؟ اُس وقت کسی کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے، مگر آج ایک آنکھ کے معاملے پر دنیا بھر میں شور مچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 73 سال کی عمر میں 6/6اور 6/9 نظر چند لوگوں کی ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، دن میں دو مرتبہ طبی معائنہ ہوتا ہے، اچھی خوراک، واک اور جم کی سہولت میسر ہے۔ ان کی صحت کے حوالے سے نہ کبھی غفلت برتی گئی اور نہ برتی جائے گی۔حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وہ گھر پر بیٹھ کر زہر دیے جانے کی کہانیاں سناتے تھے، پھر جیل میں جان کو خطرے کا بیانیہ شروع ہو گیا۔ یہ سب محض سیاسی ڈرامہ ہے۔ جھوٹا پروپیگنڈا ان کی اپنی میڈیکل رپورٹس نے بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال حکومت کرنے والوں نے سڑکیں بند کر کے صرف عوام کو اذیت دی۔ ایمبولینسوں میں لوگ تڑپتے رہے، عدالت کو مداخلت کر کے راستے کھلوانا پڑے۔ سوال یہ ہے کہ اس سے صوبے کو کیا فائدہ ہوا؟ اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دینا کون سی سیاست ہے؟ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں مگر ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں۔ اس کے بجائے“رہائی فورس”بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ کیا یہ ریاست پر حملہ کرنے کی تیاری ہے؟ کیا اڈیالہ جیل پر چڑھائی کی جائے گی؟ ریاست سے ٹکراؤ کی سیاست پہلے بھی ناکام ہوئی ہے اور آئندہ بھی ناکام ہوگی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو مخالفین کو ہر حد تک نشانہ بنایا، بیرونِ ملک جا کر بیماریوں کا مذاق اڑایا، سیاسی مخالفین کی تضحیک کی۔ آج ایک آنکھ کے مسئلے پر دنیا سر پر اٹھائی جا رہی ہے۔ اگر واقعی کوئی قانونی راستہ بنتا ہے تو حکومت قانون کے مطابق سہولت دینے سے گریز نہیں کرے گی، لیکن انتشار، انارکی اور ریاست کے خلاف بیانیہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی قیدی کو اتنی سہولیات ملی ہوں جتنی انہیں حاصل ہیں۔ وہ اپنے کیسز کا سامنا کریں، عدالتوں سے فیصلہ لیں اور سزا مکمل کر کے سیاست کرنا چاہتے ہیں تو کریں، لیکن سیاست کی آڑ میں ریاست پر یلغار یا فساد کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا مؤقف بالکل صاف ہے: جو کچھ اس شخص نے اپنے مخالفین کے ساتھ کیا، اس جیسا سلوک اس کے ساتھ نہیں کیا جائے گا۔ ہماری قیادت کا فیصلہ ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق تمام حقوق دیے جائیں گے، مگر ریاست کی رِٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمیں اگر فارم47 کا کہتے ہو، تو صدر نے جو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کے تھے؟
-
شہید فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مولانا فضل الرحمان کی بات ناقابل فہم ہے
-
الیکشن کمیشن کا کام ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں بلکہ عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے
-
فیصل آباد سنٹرل جیل کے قیدی کا ہسپتال میں انتقال
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد چند پیسوں کی کمی کا تحفہ
-
اوگرا کا عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم
-
رحیم یارخان: غیرت کے نام پر بہن کا قتل، حادثہ قرار دینے کی کوشش ناکام، باپ بیٹا گرفتار
-
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی مد میں جرمانوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے حلقہ بندی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں بلڈ بینک کے مکمل طور پر فعال ہونے کا اعلان
-
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ریلوے تعاون کا نیا باب، علاقائی روابط، سرمایہ کاری اور جدید کاری کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.