نوجوان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کا بیانیہ بناکر دکھایا‘وجیہہ قمر

جمعرات 26 فروری 2026 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2026ء) وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ایسا انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کا عالمی سطح پر بیانیہ بنانے میں کر کے دکھایا‘ڈس انفارمیشن کا دور ہے ہمیں دشمن کے ہاتھ استعمال ہونے سے بچنے کے لئے زیادہ ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں نوجوان اور پاکستان کے مستقبل کے موضوع پر سیمینار میں ماہرین تعلیم، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ایسا انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کا عالمی سطح پر بیانیہ بنانے میں کر کے دکھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ڈس انفارمیشن کا دور ہے ہمیں دشمن کے ہاتھ استعمال ہونے سے بچنے کے لئے زیادہ ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے اگر کہیں کوئی مسائل ہیں تو اس کا حل بھی ہم نے خود تلاش کرنا ہے ۔صوبائی وزیر نواب زادہ میر محمد خان زارین مگسی نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ،ہمیں اپنی نوجوان نسل کے نقطہ نظر کو سنجیدگی سے سننا ہوگا‘ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئے جانے والے عملی اقدامات سب کے سامنے ہیں ۔

سیمینارسے ڈاکٹر ظفر نواز جسپال ،وفاقی محتسب ڈاکٹر فوزیہ وقار ،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر ، ڈاکٹر عمر سیف اوراینکر پرسن طلعت حسین نے دور حاضر میں انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں فرق پر تفصیل سے خیالات کا اظہار کیا ۔