حیدرآباد کا ایک ایک نوجوان، بزرگ پاک فوج کے نظریہ اور دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا،حق پرست رکن قومی اسمبلی

بنیان مرصوص ،معرکہِ حق کی طرح آپریشن غضب للحق افغانستان کے دہشتگردودں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا، انجینئر عبدالعلیم خانزادہ

ہفتہ 28 فروری 2026 20:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2026ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی این اے 219 لطیف آباد حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے ایک بیان میں پاکستان کی افواج کا دم بھرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے پاک افغان باڈر پر فتنہ ہندوستان و افغانستان کے خوارج دراندازی کے ذریعے اور بلوچستان کے پی کے اور پاکستان بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے ذریعے قیمتی املاک و جانوں کا نقصان برداشت کر رہا تھا، دوسری طرف ہندوستان نے گزشتہ مئی میں پاکستان کے حوصلے پست کرنے کے لئے حملہ کیا جس میں انڈیا کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی افواج نے اس جنگ میں اللہ تعالی کی مدد کے ذریعے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے ہندوستان کو دھول چٹائی اور دنیا بھر میں پاکستان کے حوصلے مہارت کے ڈنکے بجنے لگے، عبدالعلیم خانزادہ نے کہا کہ یہ بات انڈین فوج و متعصب مودی حکومت کو برداشت نہیں ہے جس نے اب پاکستان کو افغان نام نہاد طالبان اور ہندوستان خارجی کی جانب سے مسلط دہشت گردی کی جنگ کے ذریعے اپنی سبکی مٹانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ پاکستان کی مسلح افواج اللہ تعالی کی مدد اور اپنی مہارت کے ذریعے ماضی اور اب حال میں بھی اپنے حجم سے کئی گنا بڑے دشمنوں کو شکت دے چکے ہیں اور اب پاک فوج ثابت کرے گی کہ بنیان مرصوص ،معرکہِ حق کی طرح دشمن افغانستان کے دہشتگردودں کو آپریشن غضب للحق کے تحت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا اس مشکل وقت میں ایم کیو ایم اور کارکنان پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی حرمت حفاظت کے لئے ہر کارکنان ایم کیو ایم مر مٹے گا کیونکہ ایم کیو ایم میں اکثریت وہ اولادیں ہیں جن کے والدین و بڑوں نے پاکستان کے قیام کے لئے جانیں دیں افغانستان اور ہندوستان کی پراکسی کے بادجود فتنہ الخوارج کے گردہ کو تاریخی شکست دیں گے، دشمن نے بھارت کی ملی بھگت سے ایک زنددہ دل قوم کو للکارہ ہے، انشا اللہ انکے عزائم بہت جلد ملیا میٹ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا ایک ایک نوجوان، بزرگ پاک فوج کے نظریہ اور دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔