درپیش چیلنجز سے نمٹنے ،ترقی و استحکام یقینی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں ،عوام کا یک زبان ہو کر آگے بڑھنا اہم ضرورت بن چکا ہے،سیدال خان ناصر
ہفتہ 7 مارچ 2026 22:17
(جاری ہے)
تقریب کے دوران ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ پاکستان کو درپیش موجودہ قومی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، تاہم ماضی کی طرح اس بار بھی قوم کے اتحاد، اجتماعی حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام سیاسی اور سماجی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تاکہ قومی سطح پر درپیش مسائل کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی عالمی اور علاقائی چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے اور آج بھی عوام، حکومت اور ریاستی ادارے ایک صفحے پر کھڑے ہو کر ملک کے مفادات کے تحفظ اور استحکام کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتوں، اداروں اور عوام کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ سوچ اور قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی اور معاشی استحکام کے ایک نئے سفر پر گامزن ہے اور قوم کے اجتماعی عزم، باہمی تعاون اور اتحاد کے ذریعے ملک کو مزید مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیاسی قیادت، ریاستی ادارے اور عوام ذمہ داری کے احساس کے ساتھ مل کر موجودہ سیکیورٹی اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور پاکستان کو ترقی کی نئی منازل کی طرف لے جائیں گے۔ اس موقع پر میزبان سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات مختلف طبقات کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے، باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.