مہنگائی کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے‘فضا ء میمو نہ رائو

پیر 9 مارچ 2026 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2026ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ایڈووکیٹ فضا ء میمونہ رائو نے کہا ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ناقابلِ تسخیر ملکی دفاع کو مضبوط بنانا، مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا مسلم لیگ (ن) کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا ایجنڈا صرف اور صرف ملک و قوم کی خدمت ہے اور ان کی قیادت میں پاکستان دوبارہ معاشی استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔فضا میمونہ را کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کی معاشی بحالی، سرمایہ کاری کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کیا کہ حکومت کی مو ثر پالیسیوں کے باعث جلد مہنگائی میں کمی آئے گی اور ملک ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منزلیں طے کرے گا۔