سردارلطیف کھوسہ کی تیاری نہ تھی،بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

منگل 10 مارچ 2026 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2026ء) اسلام آبادہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے دلائل کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے کل (جمعرات)تک کے لیے ملتوی کردی۔جبکہ عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بیرسٹر اعتزاز احسن کا بانی پی ٹی سے وکالت نامہ دستخط کروانے کا حکم دے دیا۔

منگل کودوران سماعت وکیل بیرسٹراعتزازاحسن نے عدالت سے کہاکہ میرا وکالت نامہ ادھر ادھر گھوم رہا ہے لیکن دستخط نہیں ہو رہے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب وکالت نامہ دستخط کروا کے دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،توشہ خانہ فوجداری اپیل میں ہسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہاکہ میرا وکالت نامہ ادھر ادھر گھوم رہا ہے لیکن دستخط نہیں ہو رہے،۔سینئر قانون دان اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ اور دیگر وکلائ روسٹرم پر آ گئئے اور اعتزازاحسن نے کہاکہ میں اس کیس میں وکالت نامہ جمع کروانا چاہتا ہوں،میرا وکالت نامہ اِدھر اٴْدھر گھوم رہا ہے لیکن دستخط نہیں ہو رہے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ سماعت ملتوی کردی جائی ایڈووکیٹ جنرل صاحب وکالت نامہ دستخط کروا کے دیں۔

اعتزازاحسن نے کہاکہ وکالت نامہ کی تصدیق نہیں کرانے دے رہے، جسٹس ارباب محمدطاہرنے کہاکہ ہمیں کیا سننا چاہیے اپیل یا میڈیکل گراؤنڈ کی درخواست عدالت کی ایڈوکیٹ جنرل کو اعتزاز احسن کا وکالت نامہ دستخط کرا کے دینے کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن حکام بھی پیش ہوئے اور کہاکہ ہمارے وکیل امجد پرویز اب ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بن گئے ہیں،ہم نے وکیل کی خدمات حاصل کرنے ہیں دو تین دن دے دیں،ایڈووکیٹ جنرل اسلام ابادنے کہاکہ جیل سپریڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی جسٹس خادم حسین نے کہاکہ آپ نے اس رپورٹ کی کاپی پہلے ان کو دینی چاہیے تھی، سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ عدالت کے سامنے پڑھ کرسنائی،جس میں بتایاگیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل بورڈ کے ذریعے مستقل چیک اپ ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج پمز کے ڈاکٹرز نے بھی کیا، بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ پمز ہسپتاللایا گیا،اس کیس میں بانی کی سزا تین سال تھی جس میں 26 دن گزار چکے ابھی دو سال 11 ماہ کی سزا رہتی ہے، جسٹس ارباب محمد طاہرنے استفسار کیاکیا یہ میڈیا میں رپورٹ ہوئیں ہیں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آبادنے کہاکہ جی یہ میڈیا میں رپورٹ ہو چکی ہیں،درخواست کے قابل سماعت ہونے کا بھی اعتراض اٹھا دیا،سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، سردار لطیف کھوسہ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے بنچ سے استدعاکی اگر ملاقات نہیں کرائی جاتی تو ہمارا یہاں کھڑا ہونا بے معنی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بیرسٹر اعتزاز احسن کا بانی پی ٹی سے وکالت نامہ دستخط کروانے کا حکم دے دیااور بانی کو شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی۔