وزیر اعظم شہباز شریف کی سروسز چیفس کو عیدالفطر کی مبارکباد

ہفتہ 21 مارچ 2026 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2026ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےسروسز چیفس کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کے ان جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا جو عید کے دن بھی اپنے اہل و عیال سے دور سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔