حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے حافظ نعیم الرحمن کی راجہ ہائوس میں ملاقات

دونوں رہنمائوں کے دوران ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اتوار 5 اپریل 2026 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2026ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے راجہ ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم سٹی کانسل میں اپوزیشن لیڈر ظفر سیف الدین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور دونوں جماعتیں سندھ کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کریں گی پیر صاحب پگارا نے حافظ نعیم الرحمن کی راجہ ہائوس پر آمد پر خیر مقدم کیا جماعت اسلامی کی جانب سے پیر صاحب پگارا کو جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں دفتر کی دعوت دی جو پیر صاحب پگارا نے قبول کی اور کہا کہ انشا اللہ مستقبل میں جب لاہور آئینگے ضرور دورہ کریں گے۔