صاحبزادہ حامد سعید کاظمی بنگلہ دیش کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 10 اپریل 2026 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2026ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور تنظیماتِ اہلسنت پاکستان کے امیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی دو ہفتے کے دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کامیاب دورہ بنگلہ دیش کے دوران انہوں نے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت چٹوگرام، چیپٹولی اور دیگر اہم شہروں کا دورہ کیا اور مختلف مذہبی کانفرنسز،روحانی اجتماعات اور دیگر تقریبات سے خطاب کیا۔وطن واپسی پر تنظیماتِ اہلسنت پاکستان کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔