مختلف شخصیات کی وفاقی وزیر برائے تخفیف غریب سید عمران احمد شاہ ولی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 10 اپریل 2026 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2026ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غریب و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ ولی کی والدہ کی وفات پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور تنظیمات اہلسنت پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ پیر میاں جلیل احمد شرقپوری، مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد ریحان طاہر،آستانہ عالیہ کھڑیپڑ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد اویس احمد قادری،المصطفی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین منیر احمد مغل،مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد مصطفائی، انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی، ضیاالامت فائونڈیشن پاکستان کے کنڑی ہیڈ جعفر ماجد اعوان اور دیگر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار رتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ و جمیل کی دعا کی ہے۔