اے ایس آئی سے لے کر ڈی ایس پی سطح کے افسران کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے‘ آئی جی سندھ
جمعرات 16 اپریل 2026 19:15
(جاری ہے)
مقامی ہوٹل میں " An hour with Traffic Police Karachi" کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کارپوریٹ سیکٹرسے وابستہ معروف شخصیات اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ٹریفک کراچی، اسپیشل برانچ، ڈرائیونگ لائسنس، ٹریننگ، آئی ٹی، زونل ٹریفک ایس ایس پیز، اے آئی جی میڈیا اینڈپبلک ریلیشنز، پی ڈی آئی ٹی اور دیگرپولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ کارپوریٹ سیکٹر کی معروف شخصیات میں معید قریشی،دریدقریشی،عرفان صدیقی، اسد علی شاہ، سراج، حسن بلگرانی، ڈاکٹر جنید علی شاہ، عمران شاہ، فرحان عیسی، اطہر، سیکریٹری گورنمنٹ عباس بلوچ، معید راہموں، سی پی ایل سی سے شبرملک اور دنشا آواری شامل تھے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمدشاہ نے مہمان خصوصی آئی جی سندھ اور دیگرمہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب میں ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے روبوکارز، موٹر سائیکلز اور ڈرونزبھی پیش کیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ڈیجیٹل چالان کے نفاذ اور ٹریفک حادثات کی روک تھام ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ 70 لاکھ گاڑیوں کی مانیٹرنگ روایتی یا دستی طریقوں سے ممکن نہیں تھی۔ مہلک ٹریفک حادثات کی شرح 90 ماہانہ اور اوسطا 3 یومیہ تک پہنچ چکی تھی، ٹریفک پولیس کراچی کی پانچ ہزار اہلکاروں پر مشتمل نفری معمول کی پولیسنگ اور دیگر مسائل کے لیے تو ناکافی تھی، تاہم الیکٹرانک سرویلنس کے لیے اسے مؤثر انداز میں استعمال کیا گیا۔یہ بھی بتایا گیا کہ ہم نے مختلف ممالک کے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا اور اسی بنیاد پر ٹریکس (TRACS) کا منصوبہ حکومت کو پیش کیا،حکومت نے اس منصوبے کو فوری طور پر منظور کیا جبکہ گورنر نے اس کی توثیق کی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ اس وقت شہر میں ایک ہزار سے زائد فکسڈ کیمرے مختلف شاہراہوں پر نصب کیے جا چکے ہیں ۔مزید دوہزارسے زائدکیمرے نصب ہونے جارہے ہیں۔شہرمیں بیس ہزار سے زائد بڑی گاڑیاں چل رہی ہیں جن میں ٹریکنک سسٹم نصب کروایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک پولیس کراچی نے سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹریکس ڈرون اورروبوکارز یونٹ متعارف کرایا ہے۔ جسکا مقصد گنجان آباد علاقوں میں فیس لیس چالان کے سلسلے میں افادیت حاصل کرنا ہے۔فیس لیس چالان TRACKS کی کامیابی میں سندھ پولیس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا بھرپور تعاون رہا ہے جنہوں نے مختلف ایپلیکیشن فراہم کیں جن سے یہ خود کار چالان سسٹم کامیاب ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی جی سندھ کے وژن کے مطابق 32 سیکشنز میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جدید موبائل ٹیبلیٹس اور ایپلیکیشنز سے لیس کرتے ہوئے ای چالان سسٹم کے مؤثر نفاذ کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ شہر میں فیس لیس چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس میں ردو بدل جیسے معاملات دیکھنے میں آئے جنکی روک تھام کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تقریب میں موجود بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیااور بتایا کہ میرا کام سمت کا تعین کرنا اور اپنے محکمے کو درست سمت میں آگے بڑھانا ہے۔سابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خودکار چالان سسٹم کے حوالے سے بہترین کام کیا، اس نظام کے نفاذ سے قبل محکمہ ایکسائز اور ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ جاوید عالم اوڈھونے کہا کہ فیس لیس چالان سسٹم کی کامیابی کا سہرا ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور ہمارے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو جاتا ہے، جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔فیس لیس چالان سسٹم کے باعث خود احتسابی کا عمل شروع ہوا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔سندھ پولیس میں کانسٹیبلری کی شرح کم کرکے اے ایس آئی سے لے کر ڈی ایس پی سطح کے افسران کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اس سے نہ صرف پولیس کلچر میں تبدیلی آئے گی بلکہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی بہتری ہوگی،اب سندھ پولیس بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جدید خطوط پر استوار ہوگی،شہر بھر میں سی سی ٹی وی پر مبنی سیکیورٹی نظام کو وسعت دینا ہے، جس کے لیے آپ سب کا مکمل تعاون درکار ہے، فیس لیس چالان سمیت دیگر منصوبوں کی کامیابی پر میں حکومتِ سندھ کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے ہمیں مکمل سپورٹ فراہم کی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئندہ ہفتے جدید ہائی ٹیک کیمروں کے ساتھ حیدرآباد میں بھی اس سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے،اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ سڑکوں پر پولیس کی موجودگی کم نظر آئے گی، مگر پولیس کا رسپانس بروقت یقینی بنایا جا سکے گا،ٹریفک پولیس کی ظاہری موجودگی کے بغیر بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،شہر بھر میں نصب کیمروں کی مدد سے جرائم کی شرح میں 30 سے 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے میں خصوصی طور پر سی پی کے (CPK)کا شکر گزار ہوں، جن کی کاوشوں سے جرائم کی ڈیٹیکشن میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے،تمام بینکوں، مارکیٹوں اور کمرشل علاقوں میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سسٹم کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے، جس طرح بزنس کمیونٹی نے سندھ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے، امید ہے کہ آئندہ بھی یہ باہمی اشتراک جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، شرح نمو چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بنا
-
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
-
سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ
-
رنگ محل میں 6افراد پر تیزاب پھینکنے والا ملزم 5روز بعد گرفتار
-
محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
اس وقت پی پی ،(ن) کی پارٹی چل رہی ہے لیکن ملک مشکلات کاسامنا کررہا ہے ‘ فواد چوہدری
-
پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں (ن) لیگ حکومت بنائیگی‘ خرم دستگیر کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.