Live Updates

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جیسی سفارتکاری اپنی زندگی میں کم ہی دیکھی ہے،جلیل عباس جیلانی

جمعہ 17 اپریل 2026 15:34

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جیسی سفارتکاری اپنی زندگی میں کم ہی دیکھی ہے،جلیل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2026ء) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جیسی سفارتکاری اپنی زندگی میں کم ہی دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کے پہلے دور میں اسلام آباد ایم او یو کے نام سے معاہدے پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا تھا، مذاکرات میں معاہدے کے ڈرافٹ کے بننے کے باوجود مسائل میں کمی نہیں آئی، اب سب سے بڑا مسئلہ نیوکلیئر کا ہے اس پر بات پھنسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر جو سفارتکاری کررہے ہیں انہوں نے ایسی سفارتکاری اپنی سفارتی زندگی میں پہلے کم ہی دیکھی ہے اور اس کے ضرور نتائج برآمد ہوں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات