وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے انکی رہائشگاہ پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 17 اپریل 2026 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2026ء) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے انکی رہائش گاہ اسلام آباد میں دعائے مغفرت کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ سےجاری بیان کے مطابق دعائیہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ،وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، ان کے درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی اور سید عمران احمد شاہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔اس سے قبل وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی الگ الگ سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ پہنچے، اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔