بلوچستان صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے اگلا اہم مرکزہے،بلال خان کاکڑ
ہفتہ 18 اپریل 2026 19:42
(جاری ہے)
بلال خان کاکڑ نے پاکستان اور چین کے تجارتی اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کو سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔
سیمینار سے خطاب میں چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر پاک چین اقتصادی تعاون کونسل کے صدر بایزید کاسی نے پاکستان اور چین کے مضبوط معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے چیئرمین پالیسی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین،پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر،پاک چین اقتصادی تعاون کونسل کے نائب صدر میر محمد امید بلوچ اور سیکرٹری جنرل رائے لوو نے پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کے مزید فروغ اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری جامع معاشی ترقی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے واجد حبیب نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تفصیلی جائزہ پیش کیا، جس میں معدنیات، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تجارتی سہولیات کے شعبوں میں موجود امکانات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے قدرتی حسن، کاروباری سہولت مرکز، اور معدنی وسائل پر مبنی معلوماتی دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔سیمینار میں رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاؤالدین مری، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدرحاجی ایوب مریانی سمیت سرکاری حکام، سفارت کاروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب بلوچستان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے ایک اہم مرکز کے طور پر اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.