کراچی میں لینڈمافیا حکومتی سرپرستی میں ہاؤسنگ سوسائٹیز پر قبضے کر رہی ہے ، منعم ظفر
جعلی فائلیں ،فرضی لسٹیں بنا کر اصل مالکان کو بے دخل اور ان کی جمع پونجی سے محروم کیا جارہا ہے ، قریشی سوسائٹی کے متاثرین کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 18 اپریل 2026 22:05
(جاری ہے)
ہماری قیادت اور کارکنان ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، کراچی کے عوام اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اجتماعی طاقت سے اس کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت دفتر ضلع میں قریشی سوسائٹی متاثرین کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے امیر ضلع نعیم اختر، پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے سکریٹری نجیب ایوبی اورصدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی سید قطب احمد نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر متاثرین نے منعم ظفر خان کو سوسائٹی پر قبضے کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے آگے بڑھ کر آواز اُٹھائی ہے اور عملی اقدامات کیے ہیں۔ جب بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے چیکس باؤنس ہو رہے تھے اور انہیں اپنی زمینوں کا قبضہ نہیں مل رہا تھا، تو جماعت اسلامی کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے بحریہ ٹائون کے ذمہ داران سے مذاکرات کیے، معاہدے کروائے اور متاثرین کو اربوں روپے واپس دلوائے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے شہری بڑھتے ٹریفک حادثات، اسٹریٹ کرائم، پانی، بجلی ،سڑکوں کی خستہ حالی ، صفائی ستھرائی و کچرے کے ڈھیروں اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہیں اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے۔کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مگر افسوس کہ اسی شہر کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ کراچی کو اس کا جائز حق دیا جائے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔جماعت اسلامی ہر فورم پر خواہ و ہ عدالت ہو یا عوامی سطح کی جدوجہد اور احتجاج ، شہریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.