ہری پور ، پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ صوبہ خیبر پختونخوا کا اجلاس

پیر 20 اپریل 2026 16:54

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ صوبہ خیبر پختونخوا کا تربیلہ ڈیم میں اجلاس، صوبے بھر میں ڈویژن سطح پر یکم مئی مزدور ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ صوبہ کے پی کے کے صوبائی صدر اشفاق احمد اور جنرل سیکرٹری سرانجام خان کی زیر صدارت اجلاس تربیلا میں منعقد ، اجلاس میں صوبائی صدر اشفاق احمد کی سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز سے ملاقات کے بارے میں بریفننگ دی گئی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ میں ڈویژن کی سطح پر یکم مئی مزدور ڈے منایا جائے گا۔ آخر میں پشاور ڈویژن صدر شیر خان کاکڑ اور جنرل سیکرٹری ارشد فاروق ضلعی اور پشاور سٹی صدر نے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کی قیادت پر اعتماد کا اظہارِ کیا۔\378