پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت کی بھارتی مسلمانوں پر ظلم و جارحیت کی انتہاء

جمعرات 23 اپریل 2026 22:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2026ء) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کی بھارتی حکومت نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم و تشددکی انتہا کردی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی راج میں فرقہ وارانہ فسادات نے بھارت کو اقلیتوں خصوصاً ًمسلمانوں کے لیے غیر محفوظ ملک ثابت کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

مودی کے زیر اثر گودی میڈیا مسلمانوں کو ملک دشمن قرار دے کر زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے ۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد ہندوتوا مہم کے تحت اقلیتوں کی عبادت گاہوں بالخصوص مسلمانوں کی مساجد اور دکانوں کو بے دردی سے مسمار کیا گیا۔پہلگام کی آڑ میں مودی کے فاشسٹ نظریہ کے تحت پلوامہ اور کولگام جیسے مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں نہتے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پرتشدد حملوں، جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔عالمی ماہرین کے مطابق مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز بی جے پی کا وتیرہ ہیں ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مسلم مخالف رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے امتیازی سلوک کے شکار بھارتی مسلمانوں کی زندگی بی جے پی حکومت میں مزید بدتر ہو گئی ہے۔