جے یو آئی ضلع جنوبی متحرک، وحدتِ امت کانفرنس کی تیاریاں تیز

قاری محمد عثمان کی ہدایت، 14 مئی کا اجتماع اتحادِ امت کے فروغ میں سنگ میل قرار

پیر 27 اپریل 2026 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2026ء) جمعیت علما اسلام ضلع جنوبی کراچی کی مجلس عاملہ اور تینوں ٹانز کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس جامع مسجد قبا کھڈا لیاری میں امیر ضلع جنوبی شیخ الحدیث مولانا نور الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں 14 مئی کو منعقد ہونے والی وحدتِ امت کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی میزبانی سینئر نائب امیر مفتی عبد الخالق سولنگی نے کی،اجلاس میں جمعیت علما اسلام سندھ کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان اور صوبائی مجلس عاملہ کے رکن و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ 14 مئی کو نیا ناظم آباد کے سامنے منعقد ہونے والی وحدتِ امت کانفرنس امتِ مسلمہ کے اتحاد، دینی اقدار کے تحفظ اور ملی یکجہتی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ماضی کی طرح اس بار بھی بھرپور تیاریوں اور عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور ہر سطح پر متحرک کردار ادا کیا جائے۔

مولانا سمیع سواتی نے کہا کہ ضلع جنوبی کی تنظیمی فعالیت اور تاریخی اجتماعات دیگر اضلاع کے لیے مثال ہیں، اور امید ہے کہ وحدتِ امت کانفرنس میں بھی ضلع جنوبی نمایاں اور مثر کردار ادا کرے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع جنوبی مولانا نور الحق نے کانفرنس میں ضلع جنوبی کی بھرپور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے ٹانز اور یوسی سطح پر رابطہ مہم فوری طور پر تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوامی شرکت کو منظم بنانے کے لیے یوسی سطح پر اجلاس، دورے اور عوامی رابطہ مہم کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں صدر ٹان، لیاری ٹان اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقوں سے بھرپور شرکت اور تیاریوں کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر قاری محمد عثمان نے دعا کرائی جبکہ میزبان مفتی عبد الخالق سولنگی کی جانب سے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔