آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح2میزائل کا کامیاب تجربہ

جدید ترین ایوی اونکس ،نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس میزائل تجربے کا مقصد مختلف تکنیکی پہلوئوں کی توثیق ،بہتر درستی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر

منگل 28 اپریل 2026 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح2میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ترین ایوی اونکس اور جدید ترین نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس میزائل تجربے کا مقصد مختلف تکنیکی پہلوئوں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،سٹرٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران نے مشق کا مشاہدہ کیا جبکہ اس موقع پرسٹرٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کی کامیاب تربیتی مشق کو سراہا۔ صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز نے میزائل کی کامیاب مشق میں حصہ لینے والوں کی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا ہے ۔ترجمان کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے بھی میزائل کی تربیتی مشق میں حصہ لینے والوں کی مہارت اور عزم کی تعریف کی۔