اسلام آباد، فراڈ کیس، نواز شریف ،شہباز شریف کی عبوری ضمانتیں 5 مئی تک منظور

منگل 28 اپریل 2026 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بہاولنگر کے دو شہریوں نواز شریف اور شہباز شریف کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میںجج محمد افضل مجوکہ نے ملزمان کیخلاف این سی سی آئی اے میں درج آن لائن فراڈ مقدمے میں عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ فریقین کو بھی دلائل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی ۔