سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ تاحال منظرعام پر نہ آسکی
رپورٹ میں فائر سیفٹی اور تجاوزات پر سنگین انکشافات، ریسکیو میں رکاوٹوں اور حکومتی ناکامیوں کی بھی نشاندہی
بدھ 29 اپریل 2026 18:25
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ 17 جنوری 2026 کو رونما ہوا جس میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں۔ حکومت سندھ نے ابتدائی طور پر کمشنر کراچی کو تحقیقات کے لیے منتخب کیا اور ان کی جانب سے ایک رسمی رپورٹ مرتب بھی کی گئی لیکن سیاسی اور سماجی حلقوں نے اسے مسترد کر دیا اور حکومت پر دبا ڈالا کہ اتنے بڑے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
سیاسی اور سماجی حلقوں کے دباؤ کے بعد حکومت سندھ نے 10 فروری کو سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل پر مشتمل ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا۔ مذکورہ کمیشن نے اپنا کام مکمل کرکے 7 اپریل کو تفصیلی رپورٹ محکمہ قانون سندھ کے حوالے کی اور اسے عوام کے لیے ظاہر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کی صوابدید پر چھوڑا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 9 اپریل کو اجلاس میں مذکورہ رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے تین صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جس میں سید ناصر حسین شاہ، ضیا الحسن لنجار اور جام اکرام اللہ دھاریجو شامل ہیں۔مذکورہ کمیٹی کو کراچی میں عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوری اور جامع اصلاحات کرنے اور صوبے بھر کی کمرشل عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کروانے کا حکم دیا گیا۔ وزیر اعلی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی کے سلسلے میں اگر نئی قانون سازی کی ضرورت ہوئی تو سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے ایک قانونی بل پیش کیا جائے گا۔شہری منصوبہ بندی کے ماہر اور حبیب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فرحان انور نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ عوام کے لیے دستیاب ہونی چاہیے، یہ الگ بات ہے کہ ایسی رپورٹس جلدی ظاہر نہیں کی جاتیں اور انہیں منظر عام پر لانے میں وقت لگتا ہے۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ محض رسمی کارروائی کا معاملہ نہیں بلکہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے۔ لوگ زندہ جل گئے، خاندان تباہ ہوگئے اور جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے انہیں یہ جاننے کا مکمل حق حاصل ہے کہ آخر ہوا کیا تھا اور ذمہ دار کون ہے۔طحہ احمد خان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کو خفیہ رکھنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کو روکنے میں سندھ حکومت کی جانب سے سنگین ناکامی ہوئی تھی۔حکومت سندھ کے ترجمان سکھ دیو آسرداس ہیمانی نے بتایا کہ سندھ کابینہ کی جانب سے ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد حکومت رپورٹ جاری کر دے گی۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ کمیٹی کو یہ مینڈیٹ بھی دیا گیا ہے کہ وہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک جامع حکمتِ عملی تیار کرے اور اصلاحی اقدامات تجویز کرے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
حالیہ جنگ میں سراسر نقصان امریکا و اسرائیل کا ہوا، مفتاح اسماعیل
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.