معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان بزنس فورم کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
جمعرات 30 اپریل 2026 14:08
(جاری ہے)
احمد جواد نے خبردار کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدہ کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پاکستان کے لئے ناقابلِ قبول ہو گی۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین پنجاب ملک طلعت سہیل، چیئرمین سندھ ملک خدا بخش اور خیبر پختونخوا کے چئیرمین اشفاق پراچہ نے بھی افواجِ پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملک کی جغرافیائی بلکہ نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان بزنس فورم کے رہنماؤں نے خطہ میں کشیدگی بڑھانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کی اور زور دیا کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں تاہم قومی خودمختاری اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پاکستان بزنس فورم کے عہدیداران نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں جبکہ غازیوں کی بہادری بھی قابل فخر ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے رہنماؤں نے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ \395مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 5روپے کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
ایس ای سی پی کے چیئرمین ،چینی کنسورشیم کی ملاقات ،سرحد پار ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز متعارف کرانیکی تجویز
-
کارانداز پاکستان نے ای-انوائسنگ اور زرعی اسپاٹ ٹریڈنگ پر تحقیقی مطالعات جاری کر دیئے
-
ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے صنعتی بحالی اور سرمایہ کاری میں نمایاں پیش رفت
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
چینی کنسورشیم کا پاکستان کے کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مضبوط کارپوریشنز اور فعال کیپٹل مارکیٹیں ناگزیر ہیں،چیئرمین ایس ای سی پی
-
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت
-
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.