کراچی میں شدید گرمی، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے متجاوز

جمعرات 30 اپریل 2026 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔

(جاری ہے)

گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، اورنگی ٹائون میں کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔منگھو پیر، سرجانی ٹائون، سہراب گوٹھ، بلدیہ ٹان اور ملیر میں بھی لوڈ شیڈنگ نے جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔کراچی کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔بار بار بجلی بند ہونے کے باعث میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا بھی پریشان ہیں۔