فلیئر ٹریول آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ایم-15 (لیگ-1) ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری
جمعرات 30 اپریل 2026 20:21
(جاری ہے)
شرکت کرنے والے ممالک میں پاکستان، کویت، روس، ازبکستان، سویڈن، آسٹریلیا، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، لتھوانیا، چین، ترکی، الجزائر، کینیڈا، امریکہ، آئرلینڈ، پولینڈ، ہانگ کانگ، نیپال، یونان، سعودی عرب، لبنان اور جاپان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سویڈن کے لیو بورگ ہیں جن کی اے ٹی پی رینکنگ 483 ہے جبکہ سیکنڈ سیڈ الجزائر کے سمیر حمزہ رگیگ ہیں جن کی اے ٹی پی رینکنگ 844 ہے۔
پاکستان کے صف اول کے کھلاڑی محمد شعیب نے آئی ٹی ایف ایم-15 اسلام آباد کے دوسرے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لتھوانیا کے ماتاس کے خلاف کھیلتے ہوئے شعیب نے پہلے ہی پوائنٹ سے مکمل کنٹرول دکھایا۔ انہوں نے پہلا سیٹ 6-0 سے باآسانی جیت لیا اور اپنی مہارت، طاقت اور اعتماد سے حریف کو کوئی موقع نہ دیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی وہ اسی رفتار سے کھیلتے ہوئے 4-1 کی برتری حاصل کر چکے تھے کہ ماتاس انجری کے باعث میچ جاری نہ رکھ سکے، یوں شعیب نے زبردست فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ شعیب نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستانی ٹینس کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی کھلاڑی عالمی سطح پر اپنے ہی ملک میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ڈبلز کوارٹر فائنل میں تجربہ کار عقیل خان نے ابھرتے ہوئے کھلاڑی برکت اللہ کے ساتھ مل کر مضبوط اور متوازن کھیل پیش کیا۔ پاکستانی جوڑی نے کینیڈا کے ایڈم فراگ-کائو اور برطانیہ کے کارل ہولڈر کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ پہلے سیٹ میں 6-1 سے کامیابی کے بعد دوسرے سیٹ میں انہیں سخت مقابلہ کرنا پڑا اور وہ 4-6 سے ہار گئے تاہم میچ ٹائی بریک میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 10-5 سے فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ عقیل خان اور برکت اللہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کی امیدیں برقرار ہیں۔ نتائج کے مطابق مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں محمد شعیب (پاکستان) نے ماتاس واسلیاوسکس (لتھوانیا) کو 6-0، 4-1 (ریٹائرڈ) سے شکست دی، مرت ناجی ترکر (ترکی) نے ابوبکر طلحہ (پاکستان) کو 6-3، 6-4 سے شکست دی، نکیتا ایانن (روس) نے برکت اللہ (پاکستان) کو 6-2، 6-0 سے شکست دی، فانمنگ مینگ (چین) نے عیسیٰ قبازرد (کویت) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی، آرود نورڈکوسٹ (سویڈن) نے درشن سریش (ملائیشیا) کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔ سمیر حمزہ رگیگ (الجزائر) نے الیکسی دوبینن (روس) کو 6-0، 6-3 سے شکست دی، لیو بورگ (سویڈن) نے عابد علی اکبر خان (پاکستان) کو 6-4، 6-4 سے شکست دی، کیرے یلماز (ترکی) نے دمتری شیروکی کو 3-6، 7-5، 7-5 سے شکست دی، مردوں کے ڈبلز کوارٹر فائنلز میں عقیل خان / برکت خان (پاکستان) نے ایڈم فراگ-کائو (کینیڈا) /کارل ہولڈر (برطانیہ) کو 6-1، 4-6، (10-5) سے شکست دی، ایوان ایوتکن / الیکسی دوبینن (روس) نے ابوبکر طلحہ /احمد نائل قریشی (پاکستان) کو 4-6، 6-3، 10-5 سے شکست دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشیا کپ فائنل میں آخری اوور حارث رئوف کو دینا بڑی غلطی تھی ، سلمان علی آغا کا اعتراف
-
کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث اس کھیل کے بڑے مداح بن گئے
-
ورلڈ کپ 1999ء میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ہوٹل میں ایک لڑکی کیساتھ پوری رات گزاری، ہرشل گبز کا انکشاف
-
حیدرآباد کنگزمین کے محمدعلی پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
-
آئی سی سی ٹیم رینکنگ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن پر ترقی
-
ایران: حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار 21 سالہ کراٹے چیمپئن کو پھانسی دیدی گئی
-
خواہش ہے بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
-
میں نے اپنی پوری کوشش کی، پلان پر عمل کیا اور اللہ نے عزت سے نوازا: حنین شاہ
-
حیدر آباد کنگزمین اسلام آباد سے فتح چھین کر فائنل میں پہنچ گئی
-
فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، حیدرآباد کنگزمین اسلام آباد یونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب
-
پی ایس ایل: فائنل سے باہر ہونے کا غم، سٹیو سمتھ نے غصے میں بیٹ توڑ دیا
-
پی ایس ایل 11 فائنل سے قبل تگڑے کھلاڑی نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.