وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے اور اولمپک اقدار کے فروغ کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
جمعہ 1 مئی 2026 13:39
(جاری ہے)
اس شراکت داری کا ایک اہم پہلو خواتین کی کھیلوں میں شمولیت اور قیادت کو فروغ دینا بھی ہے، جس کے لیے ایسے جامع پروگرام اور آگاہی اقدامات ترتیب دیے جائیں گے جو اولمپک اقدار یعنی اعلیٰ کارکردگی،احترام اور دوستی سے ہم آہنگ ہوں گے۔
طے شدہ فریم ورک کے تحت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تکنیکی مہارت اور پروگرام ڈیزائن میں معاونت فراہم کرے گی جبکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اپنے ڈیجیٹل اور ادارہ جاتی نیٹ ورکس کے ذریعے نوجوانوں تک رسائی، شمولیت اور رابطہ کاری کو ممکن بنائے گا۔دونوں ادارے سالانہ ایکشن پلانز کی تیاری اور نگرانی کے لیے ایک مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر سکتے ہیں تاکہ اولمپک ڈے کی تقریبات، یوتھ فیسٹیولز اور کھیلوں سے متعلق قومی آگاہی مہمات جیسے اقدامات کو موثر انداز میں ملک بھر میں نافذ کیا جا سکے۔یہ لیٹر آف انٹینٹ چار سال کی مدت کے لیے موثر ہوگا اور باہمی رضامندی سے اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی فریق پر کوئی مالی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی اور تمام سرگرمیاں باہمی طور پر طے شدہ سالانہ منصوبوں کے مطابق انجام دی جائیں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام جناب رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ قوم سازی، کردار سازی، نظم و ضبط اور قیادت کے فروغ کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے وزیراعظم یوتھ پروگرام اس امر کے لیے پُرعزم ہے کہ ہر نوجوان پاکستانی، بالخصوص لڑکیوں اور خواتین کو منظم کھیلوں کے مواقع اور اولمپک تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ یہ تعاون گراس روٹ سطح سے بین الاقوامی کامیابی تک راستے ہموار کرے گا۔ ارشد ندیم اس بات کی شاندار مثال ہیں کہ اگر نوجوانوں کو مواقع دیے جائیں تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ایک صحت مند، مضبوط اور بااعتماد نوجوان نسل کا وژن رکھتا ہے۔ یہ لیٹر آف انٹینٹ نوجوانوں کی بااختیاری کو دیانت داری، اخلاقیات اور سیف سپورٹس کے عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک بھر میں اولمپک اقدار کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ یہ لیٹر آف انٹینٹ ایک سٹریٹجک اقدام ہے جس کے ذریعے اولمپک تعلیم اور کھیلوں کی ثقافت کو نوجوانوں کی ترقی کے پلیٹ فارمز میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے پاکستان میں اولمپک موومنٹ مضبوط ہوگا اور نوجوان کھلاڑیوں اور رہنماؤں کی نئی نسل کو متاثر اور متحرک کیا جا سکے گا۔ہم وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ مل کر سیف سپورٹس کے فروغ، مقابلوں میں دیانت داری، اور خصوصاً خواتین کی زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں مزید اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے۔ یہ لیٹر آف انٹینٹ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف سعید نے دستخط کر کے طے کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشیا کپ فائنل میں آخری اوور حارث رئوف کو دینا بڑی غلطی تھی ، سلمان علی آغا کا اعتراف
-
کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث اس کھیل کے بڑے مداح بن گئے
-
ورلڈ کپ 1999ء میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ہوٹل میں ایک لڑکی کیساتھ پوری رات گزاری، ہرشل گبز کا انکشاف
-
حیدرآباد کنگزمین کے محمدعلی پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
-
آئی سی سی ٹیم رینکنگ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن پر ترقی
-
ایران: حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار 21 سالہ کراٹے چیمپئن کو پھانسی دیدی گئی
-
خواہش ہے بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
-
میں نے اپنی پوری کوشش کی، پلان پر عمل کیا اور اللہ نے عزت سے نوازا: حنین شاہ
-
حیدر آباد کنگزمین اسلام آباد سے فتح چھین کر فائنل میں پہنچ گئی
-
فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، حیدرآباد کنگزمین اسلام آباد یونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب
-
پی ایس ایل: فائنل سے باہر ہونے کا غم، سٹیو سمتھ نے غصے میں بیٹ توڑ دیا
-
پی ایس ایل 11 فائنل سے قبل تگڑے کھلاڑی نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.