معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش

ہفتہ 2 مئی 2026 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی ، پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔راحت فتح علی خان نے "لب پہ آتی ہے دعا" سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا۔میمونہ ساجد نے "ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان" پیش کر کے داد سمیٹی۔ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے شرکاء میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینٖ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر نے شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کیا۔معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا گیا۔شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار بھی کیا۔مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔