دنیا پاکستان کے ساتھ جڑنا فخر سمجھتی ، سرحد پار صرف تنہائی اور بدنامی ہے، عطا تارڑ
پاکستان نے اپنی پالیسیوں اور اقدامات سے عالمی سطح پر مثبت پہچان بنائی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ہمسایہ ملک گانے یا فلمیں بنا کر جنگ نہیں جیت سکتا ، ہمارے جے 10اور فتح نے شائننگ کو راکھ میں ملا دیا،تقریب سے خطاب
ہفتہ 2 مئی 2026 17:00
(جاری ہے)
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اے پی ایس اور جعفر ایکسپریس جیسے واقعات دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں،پاکستان نے کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
انہوںنے کہاکہ ہمسایہ ملک گانے یا فلمیں بنا کر جنگ نہیں جیت سکتا ، پاکستان نے عملی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے جنگ میں ایک طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو گرفتار کیا تاہم وہی پائلٹ واپس جا کر ایوارڈ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے،کینیڈا میں بھی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی نئی نسل نے بھارتی میڈیا کو موثر جواب دیا، پاکستان نے بھارتی یوٹیوب چینلز بند نہیں کیے، پاکستان نے جنگ کے دوران ان کے 8طیارے مار گرائے ، ائیر چیف نے بہترین حکمت عملی اپنائی جبکہ بھارتی افواج 4دن کی بڑھکوں کے بعد 4گھنٹوں میں پسپا ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھی اس جنگ میں انتہائی سنجیدہ کردار ادا کیا اور بیانیے کی جنگ میں کامیابی حاصل کی،ہمارا مستقبل روشن ہے ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ہمیں مزاحیہ کانٹینٹ فراہم کیا،بھارتی میڈیا نے ہمارے لاہور اور اسلام آباد کی بندرگاہیں تباہ کردی، ہم نے اپنے ملی نغمے بھارتی یوٹیوب چینل پر چلا دئیے، 1965کی جنگ میں میڈم نور جہاں نے اپنے ملی نغموں سے افواج پاکستان کا لہو گرمایا تھا،اس مرتبہ ہمارے جین زی کی سوشل میڈیا اسٹریٹیجی کامیاب رہی۔مزید قومی خبریں
-
میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر، ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کا آغاز
-
ٹیوشن سینٹر حادثہ،زخمی خاتون ٹیچر عنیلہ کو حراست میں لے لیا گیا
-
معاشی ترقی کے لیے جدید اور موثر نظامِ آمدورفت ناگزیر ہے‘ گورنر پنجاب
-
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کاکورکمانڈر12کور کے ہمراہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ، 12 ملین روپے گرانٹ کا اعلان
-
لاہور، بغیراجازت گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز بند اورجرمانوں کا فیصلہ
-
متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کو اساتذہ سے مذاکرات کی ہدایت
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
وفاقی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ، نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، کھیل، جدت اور ہنر مندی کی تربیت کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا پریس کانفرنس ..
-
یہ سب قدرت کی طرف سے ہوا ،اس میں کسی کاکوئی ہاتھ نہیں‘ زخمی خاتون ٹیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.