معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا قوانین اور مواد ہٹانے کے سخت قواعد پر تحفظات رکھتی ہیں، مقامی رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی اور آزادی اظہار متاثر ہونے کا خدشہ ہے،قائمہ کمیٹی کوبریفنگ پی ٹی اے کمپنیوں کیساتھ مذاکرات جاری رکھے اور ایسے اقدامات کرے جن سے عالمی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہو، پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ ملے اور قانونی پیچیدگیاں دور ہوں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی ہدایت
ہفتہ 2 مئی 2026 17:00
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایاگیاکہ پی ٹی اینے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تمام بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں باقاعدہ طور پر رجسٹر کرنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے آئی ٹی قوانین کے تحت عالمی پلیٹ فارمز کو ملک میں دفاتر کھولنے اور رجسٹریشن کرانے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا۔حکام نے کہا کہ پی ٹی اے نے فیس بک(Meta)، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس اور ٹک ٹاک جیسی بڑی کمپنیوں سے رابطہ کرکے انہیں مقامی قوانین کے تحت رجسٹر ہونے کی دعوت دی تاہم ان میں سے کسی ایک بھی بڑی کمپنی کی جانب سے اب تک کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا، عالمی کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے یا مقامی طور پر رجسٹر ہونے میں دلچسپی ظاہر نہیں کررہی ہیں۔حکومتی موقف ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ بنانے، ان کمپنیوں کو پاکستان کے ٹیکس نظام کے دائرے میں لانے، غیر قانونی، اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد کی روک تھام کے لیے مقامی قوانین کے تحت جوابدہ بنانے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ عالمی کمپنیاں پاکستان کے ’سوشل میڈیا رولز‘اور مواد کو ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں، ان کمپنیوں کا خیال ہے کہ مقامی قوانین کے تحت رجسٹریشن سے ان کے صارفین کی پرائیویسی اور آزادیِ اظہار رائے پر اثر پڑ سکتا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے اور ایسے اقدامات کرے جن سے عالمی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہو تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ ملے اور قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید نعیم حسنی اوردانش حسنی کی برسی پرخراجِ عقیدت
-
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
گورنرخیبرپختونخوا سےلیکروس کھیل کےکھلاڑی فہیم اللہ کی ملاقات، مسائل اور درکار سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
بھارت کو چھ صفر کا واقعہ مسلسل یاد دلاتے رہیں گے‘وزیرتعلیم پنجاب
-
ساہیوال، دو وکلاء کے گھر وں میں چور ی کی وارداتیں،چور 2 کروڑ 66 ہزار روپے نقدی ، زیورات لے اڑے
-
ساہیوال، ماں ،بیٹے نے نہر میں کود کر جان دے دی ، رکشہ ڈرائیور ، بیوی کی اجتماعی خود کشی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ممبر واپڈا واٹر سید اختر علی شاہ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماخرم شہزاد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سابق مشیر اطلاعات کی ملاقات
-
احتساب عدالت لاہور،مونس الٰہی کی جائیداد ضبط کرنے کا تحریری حکم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنمانگہت اورکزئی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین سینیٹ کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر حسیب پیر زادہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.