وزاء کی جانب سے زیرولوڈشیڈنگ کے دعویٰ کئے جارہے ،ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

حقیقت میں عوام اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی زدمیں ہیںحکومتی پریس کانفرنسسز نمک پاشی کا کام کررہی ہیں،سابق وفاقی وزر

ہفتہ 2 مئی 2026 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ حکومتی وزراء ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے بلند وبانگ دعویٰ کررہے ہیںمگرحقیقت میں عوام اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی زدمیں ہیںنیوکراچی،سرجانی ٹاون،لیاقت آباد، لیاری ،گارڈن، بلدیہ ٹاون،ملیر ،کورنگی، لانڈھی،شاہ فیصل کالونی سمیت کراچی کے مضافاتی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے اعلانیہ اورغیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی صورت حال سنگین ہوتی جارہی ہے کاروباری سرگرمیاںصفرہوگئی ہے بجلی کی عدم فراہمی نے دن رات کا سکون چھین لیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارباراضافے سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے گیس ،پانی کی بندش بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی کمرتوڈ دی ہے غریب اورمڈل کلاس طبقہ جس کرب سے گزررہاہے ایسے حالات میں حکومتی نمائندوں کو عوام کے زخموں پرمرہم رکھنے کے بجائے حکومتی پریس کانفرنسسز نمک پاشی کا کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جن اداروں کے ذمہ بجلی کی سپلائی کوموثر بنانے کا کام ہے وہ دعویٰ کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لیں۔ڈاکٹر اپیل کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لایاجائے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے اوربنیادی ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔