کورین کشیدگی پر پاکستان کا اظہار تشویش، مذاکرات پر زور

سلامتی کونسل کو خطے میں استحکام کے لیے موثر سیاسی عمل کی حمایت کرنی چاہیے،پاکستانی مندوب

ہفتہ 2 مئی 2026 20:00

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) کورین جزیرہ نما میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور شمالی کو ریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر تشویش کے پیش نظر پاکستان نے تنازعات کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات اور مکالمے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اشتعال انگیز بیانات و اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کورین جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد اور عالمی عدم پھیلا ئوکے اہداف کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے بنیادی تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے اور سلامتی کونسل کو خطے میں استحکام کے لیے موثر سیاسی عمل کی حمایت کرنی چاہیے۔