منعم ظفر نے بغدادی لیاری میں عبد الستار افغانی ڈسپنسری کا افتتاح کردیا
عبدالستار افغانی خدمت، دیانت اور عوامی جدوجہد کا استعارہ تھے ،ْانہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی،امیرجماعت کراچی جماعت اسلامی اقتدار اور وسائل کے بغیر خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ،پیپلزپارٹی 18سال میں عوام کو بنیادی سہولیات نہیں دے سکی ،’’حق دو لیاری تحریک ‘‘اور ’’حق دو کراچی تحریک ‘‘دراصل مظلوم عوام کی آواز ہے۔ اہل لیاری جماعت اسلامی کا ساتھ دیںاورممبر بنیں ، افتتاحی تقریب سے خطاب
اتوار 3 مئی 2026 20:15
(جاری ہے)
آج ان کے نام سے ڈسپنسری کا قیام دراصل ان کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔
جماعت اسلامی خدمت، امانت اور دیانت کی علامت ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار اور وسائل کے بغیر بھی عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ میں 18سال سے قابض ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کے اربوں روپے اور لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے نام پر اربوں روپے مختص کیے گئے، مگر عوام آج بھی سہولیات سے محروم ہیں۔ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ یہ وسائل کہاں خرچ ہوئی لیاری کبھی فٹبال، باکسنگ اور سائیکلنگ کا مرکز تھا، مگر حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کے باعث آج یہاں کے نوجوان سہولیات سے محروم ہیں، کھیلوں کے میدان تباہ حال ہیں اور منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔’’حق دو لیاری تحریک ‘‘اور ’’حق دو کراچی تحریک ‘‘دراصل مظلوم عوام کی آواز ہے۔ جماعت اسلامی لیاری کے عوام کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ظلم، ناانصافی اور استحصال کے خلاف اس جدوجہد میں شامل ہوں۔جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی کے ممبر بنیں اور نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں شریک ہوں تاکہ لیاری اور کراچی کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ، روشن اور خوشحال بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلسل عوامی خدمت کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ہیلتھ کلینکس، فلاحی میڈیکل کیمپس، آنکھوں کے علاج کے لیے سہولتیں، فلٹر پلانٹس، بیٹھک اسکول، سلائی کڑھائی مراکز، یتیم بچوں کی کفالت اور دیگر فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کر سکتی ہے تو پھر وہ حکمران جماعتیں، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہیں، لیاری اور کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات کیوں فراہم نہیں کر سکیں لیاری آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ نہ معیاری تعلیمی ادارے موجود ہیں، نہ صحت کے مراکز، نہ بہتر سڑکیں اور نہ ہی پانی و بجلی کی مناسب فراہمی۔ 12,12اور 15,15گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، تباہ حال انفراسٹرکچر اور کھیلوں کے میدانوں کی زبوں حالی حکمرانوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
-
زچگی مرکز بند کرنے کا حکم برقرار، 2 لاکھ جرمانے کیخلاف درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.