آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد اور عوامی شعور کی بیداری کا موثر ذریعہ ہے، ممتاز زہری
اتوار 3 مئی 2026 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ریاست کا ایک اہم ستون تسلیم کیا جاتا ہے، جو حکومتی کارکردگی پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار صحافت نہ صرف سچائی کو سامنے لاتی ہے بلکہ معاشرے میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اس امر کی نشاندہی کی کہ ڈیجیٹل دور میں جہاں معلومات تک رسائی آسان ہوئی ہے وہیں غلط اطلاعات اور گمراہ کن مواد کے پھیلاو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے حالات میں صحافتی اصولوں، تحقیق اور غیرجانبداری کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات کے باوجود سچائی کا پرچم بلند رکھا اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا۔ انہوں نے ان تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو خطرات کے باوجود حقائق عوام تک پہنچاتے ہیں۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان کے تناظر میں کہا کہ یہاں کے صحافیوں کو مخصوص چیلنجز درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے سنجیدہ اور مو ثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ صوبے میں بھی ایک محفوظ اور آزاد صحافتی ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافت کی آزادی، صحافیوں کے حقوق اور اظہارِ رائے کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے کیونکہ ایک فعال اور آزاد میڈیا ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوان صحافیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیق، توازن اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے قلم کو معاشرے میں بہتری، آگاہی اور امید کے فروغ کے لیے استعمال کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایس ایم ڈبلیو 5سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل
-
پرتگال کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا انسانی سمگلر گرفتار
-
وینزویلا زلزلہ: بیس بال سٹیڈیم بنا متاثرین کی پناہ گاہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کردیا
-
جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہئے، وہاں قیدیوں کیلئے انتظار گاہ بنائی جائے
-
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
لاہور غیرملکی خواتین زیادتی کیس؛ اسحاق ڈار کے رشتے دار رضا ڈار کیخلاف مقدمہ درج
-
ورلڈ بینک کے مطابق وفاق میں وزارتوں اور اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ہے
-
دیسی ساختہ موٹرکشتی کا انجن جھیل کے عین درمیان میں بند ہوگیا‘پانی کی بے رحم لہروں نے کشتی الٹا دی . ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
-
تحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ایک دوسرے کو گرانے سے فرصت ملے تو دلدل کی طرف پیش قدمی روکیں، خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی اطلاعات، صارفین پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.