اسحاق ڈار کا برطانوی سیکرٹری خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار نے امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

پیر 4 مئی 2026 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یوویٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی سیکرٹری خارجہ یوویٹ کوپر نے خطے میں امن کے لیے فریقین کے درمیان روابط اور ثالثی کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے تنازع کے عالمی معیشت پر اثرات اور دیگر وسیع تر پہلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی امور، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔