معرکہ حق“بنیان المرصوص ،پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈسکہ میں ریلی نکالی گئی۔

منگل 5 مئی 2026 20:15

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) معرکہ حق“بنیان المرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈسکہ میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر مسلم لیگ ن محمد افضل منشاء نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے معرکہ حق“بنیان المرصوص”کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا ریلی وزیر بلدیات پنجاب کے کیمپ آفس سے شروع ہوکر اسسٹنٹ کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اس موقع پر شرکاء کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ مقررین نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ریلی میں لیگی کارکنان، صحافیوں، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔