نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زی ڈونگ کی ملاقات

منگل 5 مئی 2026 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زی ڈونگ نے منگل کے روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سفیر نے معرکۂ حق کی سالگرہ پر پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی پر نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی پائیدار مضبوطی کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ آہنی مضبوط، ہر موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔