Live Updates

جنگ امریکا کا انتخاب، دنیا اس کے نتائج بھگت رہی ہے،ایران

اگر امریکا سنجیدہ ہے تو اسے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،اسماعیل بقائی

منگل 5 مئی 2026 21:55

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ امریکا کا اپنا انتخاب تھی، جس کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔تہران سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری امریکا کو اس جنگ کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائے گی جبکہ ایران کی توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایران امریکا کے ساتھ بداعتمادی اور شکوک کے ماحول میں مذاکرات کر رہا ہے اور گزشتہ سال جون اور 28فروری کو ہونے والی امریکا کی بلا اشتعال کارروائیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ترجمان نے کہا کہ ایران سفارتی عمل میں ہر مرحلے پر انتہائی چوکنا رہے گا اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر پیچیدہ اور بے نتیجہ معاملات پر وقت ضائع نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا سنجیدہ ہے تو اسے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات