Live Updates

مشرق وسطی صورتحال، 5مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

منگل 5 مئی 2026 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 66ویں روز بھی جاری رہا۔حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 5افراد پاکستان پہنچے ، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3450 افراد پاکستان پہنچے۔

(جاری ہے)

تفتان بارڈر کے ذریعے اب تک 10ہزار 619افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 14ہزار 69افراد وطن واپس پہنچے۔حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، بزنس مین اور طلبہ شامل ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات