حضرو، سی سی ڈی نے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا

بدھ 6 مئی 2026 10:12

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) سی سی ڈی کی بڑی کاروائی15 سال سے روپوش قتل کا مجرم اشتہاری بیرون ملک سعودی عرب سے بذریعہ انٹر پول گرفتار کر لیا۔موضع باڑہ علاقہ تھانہ حضرو میں ہونےوالے قتل مقدمہ نمبر 563 مورخہ 02.12.2010 بجرم 302/34 ت پ تھانہ حضرو ضلع اٹک کامجرم اشتہاری فرید خان ولد فقیر خان ساکن باڑہ تحصیل حضرو ضلع اٹک 15سال سے روپوش ہو کر غیر قانونی طورپر سعودی عرب مقیم تھا۔

محترمہ مریم نواز صاحبہ سی ایم پنجاب، عبدالکریم انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب، محمد سہیل ظفر چٹھہ سربراہ سی سی ڈی پنجاب لاہور کے ویژن کے مطابق اور میڈم بینش فاطمہ ریجنل آفیسر سی سی ڈی راولپنڈی ریجن کی ہدائیت پر یاسر مطلوب کیانی ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اٹک اور عمران حیدر انسپکٹر ایس ایچ او سی سی ڈی اٹک اور ان کی ٹیم نےمجرم اشتہاری کو مورخہ 05.05.2026 کو بذریعہ FIA انٹر پول پولیس اسلام آباد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یاسر مطلوب کیانی ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو جرائم پیشہ عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جرم کر کے بیرون ملک فرار ہو کر روپوش ہو جائیں گے تو ان کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ جہاں بھی چلے جائیں سی سی ڈی ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گے انہیں اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔\378