مظفرآباد ،یومِ تشکر و جشن آپریشن بنیان مرصوص" کی تقریب کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

بدھ 6 مئی 2026 14:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ٹریفک پولیس مظفرآباد نے کرکٹ سٹیڈیم میں 6 مئی 2026 کو شام 6 بجے منعقد ہونے والی "یومِ تشکر و جشن آپریشن بنیان ا لمرصوص" کی تقریب کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ پلان کے مطابق شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک کرکٹ سٹیڈیم کی جانب ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ زیر و پوائنٹ تا ائیرپورٹ روڈ کو ون وے قرار دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو لنک روڈ کے ذریعے سرینگر ہائی وے کی طرف موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں طارق آباد بائی پاس روڈ، پیر چناسی روڈ، ائیرپورٹ روڈ انکھیاں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کمپلیکس کے احاطے میں پارک کریں گے، جہاں سے وہ پیدل ہاکی سٹیڈیم کے قریب واقع داخلی گیٹ کے ذریعے کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیملیز کے لیے نیو وزیراعظم ہاؤس کے اندر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں سے شرکاء پیدل سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔\378